1 اکتوبر 2011 - 20:30

تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کے پارلیمانی کمیشن نے ایک بیان میں پوری فلسطینی سرزمین پرفلسطینی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی ہے۔

ابنا: تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کے پارلیمانی کمیشن  نے ایک بیان میں پوری فلسطینی سرزمین پرفلسطینی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی ہے۔پارلیمانی کمیشن نے مسئلہ کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی اور عالمی سطح پرصورتحال کے پیش نظراپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطی کے تمام مسائل کا اصلی محور ہے لہذا تمام اسلامی ممالک ، اسلامی اداروں ، احزاب اور گروہوں کو چاہیے کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ فلسطینی سرزمین کو آزاد کرانے کے لئےاپنی قومی ، مذہبی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ اس بیان میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف قراردیا گيا ہے۔ پارلیمانی کمیشن نے اپنے بیان میں اسرائیل کے وحشیانہ اور سنگین جرائم کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی پائداری کی  تعریف و تمجید کی ہے ۔ اس کمیشن نے غزہ کے محاصرے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔  کمیشن نے اپنےبیان میں مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔.....

/169